صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

اجلاس میں لاہور،لیہ اور جھنگ میں مزید 6ڈے کیئرسنٹرز کی منظوری دی گئی: عنبرین رضا

صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

لاہور : صوبائی سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا کی زیر صدارت WDDسیکرٹریٹ میں ایگزیکیوٹو کمیٹی آف پنجاب ڈے کیئرفنڈ سوسائٹی کے 34اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔اجلاس میں لاہور،لیہ اور جھنگ میں مزید 6ڈے کیئرسنٹرز کی منظوری دی گئی۔ڈے کیئرسوسائٹی کی پیش رفت سے متعلق اہم امور پیش کیے گئے۔ایگزیکیوٹو کمیٹی کی جانب سے نئے 27ڈے کیئر سنٹرزکے قیام سے متعلق کیسز 2021-2020 کے دوران بنانے کے لیے بھی منظور کیے گئے۔

اجلاس میں ڈے کیئرسوسائٹی فنڈ کے ممبران ڈاکٹر صبح ملک،ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی،سجیلہ نوید ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹری PDCF،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ،منیجر PDCF سوسائٹی اور سوسائٹی افسران نے شرکت کی۔