سٹیٹ بینک آف پاکستان کوسعودی عرب سے 3 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوگئی ہے، مشیرخزانہ شوکت ترین

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کوسعودی عرب سے 3 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوگئی ہے، مشیرخزانہ شوکت ترین

اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کوسعودی عرب سے 3 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوگئی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹرپرجاری ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اچھی خبریہ ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے سٹیٹ بینک کو 3 ارب ڈالرکی معاونت موصول ہوگئی ہے۔

مشیرخزانہ نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان کی معاونت پرولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان اورسعودی عرب کا شکریہ اداکیاہے۔