امریکی صدرجو بائیڈن کااومی کرون سے بچا ئو کے  لیے نئے اقدامات کا اعلان

امریکی صدرجو بائیڈن کااومی کرون سے بچا ئو کے  لیے نئے اقدامات کا اعلان

واشنگٹن ۔ :امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے بچائو کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیاہے۔ جو بائیڈن نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں ایک تقریر میں کہا کہ اومی کرون کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس میں لاک ڈاؤن نہیں ہے بلکہ وسیع پیمانے پر ویکسی نیشن ، بوسٹرڈوز اور ٹیسٹنگ شامل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کے تحت تمام شہریوں کو محفوظ رکھتے ہوئے سکولوں اور کاروباروں کو کھلا رہنے دیا جائے گا اور پورے ملک میں ویکسین کی رسائی میں اضافہ، تمام آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے روانگی سے قبل کووڈ ٹیسٹنگ پروٹوکول کو سخت کرنا شامل ہے ۔

اس سے قبل جوبائیڈن انتظامیہ نے جنوبی افریقہ اور سات دیگر جنوبی افریقی ممالک سے سفر پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے جہاں اومیکرون کی مختلف اقسام کی نشاندہی کی گئی تھی۔