رونالڈو نے کیریئر کے 800 گول کا سنگ میل عبور کرلیا

رونالڈو نے کیریئر کے 800 گول کا سنگ میل عبور کرلیا

لندن(سپورٹس ڈیسک):  انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کے 800 گول کا سنگ میل عبور کرلیا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو دلچسپ مقابلے میں 2-3 سے شکست دی، فاتح ٹیم کے پرتگیز اسٹرائیکر نے 2 بار گیند کو جال کی راہ دکھائی، مانچسٹر یونائیٹڈ کے نئے منیجر رالف ریگنک نے شائقین کے اسٹینڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔