صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آڈر کا قذافی سٹیڈیم میں ایک اہم اجلاس

جس میں ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہء لاہور کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آڈر کا قذافی سٹیڈیم میں ایک اہم اجلاس

لاہور: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آڈر کا قذافی سٹیڈیم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دورہء لاہور کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزراء کرنل ہاشم ڈوگر، عنصر مجید خان اور تیمور بھٹی سمیت ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشن، ڈی سی لاہور، ڈی جی ریسکیو اور  پی سی بی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ ایک طویل عرصہ بعد ساؤتھ افریقہ کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ مہمان ٹیم کو مکمل فُول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے لیے روٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے عام شہریوں کے لیے کم سے کم مشکلات پیدا کریں اورضلعی انتظامیہ اور پولیس متعلقہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے ساتھ موثر رابطہ رکھے۔قبل ازیں کابینہ کمیٹی کو دی گئی بریفننگ میں بتایا گیا کہ پولیس، لوکل گورنمنٹ، سپیشل برانچ کے کنڑول روم قائم کر دیئے گے ہیں اور پنجاب ہاکی سٹیڈیم میں عارضی میڈیکل سں نٹر قائم کیا جارہا ہے جبکہ ٹیم کی رہائش اور روٹ پر سیکیورٹی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ 

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0