فرائض سے غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی:پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون

ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرز کا نظام عدل و انصاف میں اہم کردار ہے اور جملہ پراسکیوٹرز پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پراسیکیوشن کے معیار کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ وہ ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور میں تین ڈویژنز کے پراسکیوٹرز اجلاس کی صدارت کررہے تھے

فرائض سے غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی:پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون

لاہور: پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے بہاول پور، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن کے جملہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹرز کا نظام عدل و انصاف میں اہم کردار ہے اور جملہ پراسکیوٹرز پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پراسیکیوشن کے معیار کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ وہ ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پور میں تین ڈویژنز کے پراسکیوٹرز اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فرائض سے غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ رانا محمد عارف کمال نون نے کہا کہ کریمنل جسٹس سسٹم میں پراسکیوشن کا کردار انتہائی اہم ہے اورپولیس پراسکیوشن تعاون سے ہی بڑھتی ہوئی لاقانونیت اور جرائم پر قابو پاسکتی ہے۔اجلاس میں ملزمان کے بری ہونے کی مختلف وجوہات کا جائزہ لیا گیا اور ان وجوہات کے ازالے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تجاویزپیش کیں۔

اجلاس کے دوران پراسکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے پراسیکیوشن میں بہتری کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ندیم اقبال خاکوانی ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر لاہور،راؤ صادق رحمن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بہاول پور، ملک محمد لطیف ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل، طارق جاوید ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رحیم یارخان،شاہد فرید اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر و دیگر افسران موجود تھے۔