صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی تقریب میں شرکت

معاشرے میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا: اعجاز عالم آگسٹین

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کی ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی تقریب میں شرکت

لاہور:   صوبائی محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور اور فلاحی ادارے فیسز آف پاکستان کے باہمی اشتراک سے لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق عجاز عالم آگسٹین کی خصوصی شرکت جبکہ مفتی محمد عاشق،محمود غزنوی سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی تقریب کا حصہ تھی۔بانی فیسز آف پاکستان جاوید ولیم نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ یکم فروری سے سات فروری تک پوری دنیا میں یہ ہفتہ منایا جاتا ہے جبکہ پوری دنیا میں مختلف اداروں کے لوگ مندر،مساجد اور دوسری عبادتگاہوں میں جاکر نفرت کو ختم کرنے اور محبت کو فروغ دینے کے لیئے کوشش کرتے ہیں اور ہماری آرگنائزیشن کا مقصد بھی تمام مذاہب کے مابین نفرتوں کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے 9ٹاؤنز کے نوجوان بھی مختلف تعلیمی اداروں اور عبادتگاہوں میں جاکر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم آگسٹین نے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے خطاب میں کہاکہ معاشرے میں عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے کیلئے ہمیں اپنی نوجوان نسل کا سہارا لینا ہوگا کیونکہ پاکستان میں نوجوان ہماری آبادی کا 65فیصد ہیں جبکہ نئے پاکستان میں عمران خان کی زیر قیادت انٹر فیتھ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کاوشوں سے نوجوانوں میں رواداری،ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے اور ہمیں اپنی نوجوان نسل کیلئے ایسے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہوں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹر فیتھ ہارمنی کی پالیسی کو نافذ کرنے جا رہے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے کمیشن نے بھی پنجاب کی پالیسی کو سراہا ہے۔دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب کے دوران تعلیم کے ذریعے امن و محبت کو فروغ دینے پر زور دیا اور تحریک انصاف کی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے فیسز آف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر کے ہاتھوں نوجوانوں میں خصوصی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: write failed: No space left on device (28)

Filename: Unknown

Line Number: 0

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Warning

Message: Unknown: Failed to write session data (files). Please verify that the current setting of session.save_path is correct (/var/lib/php/session)

Filename: Unknown

Line Number: 0