میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی اداروں کے سربراہان کا تیسرا اجلاس

صوبائی وزیر کا ترقیاتی اقدامات کی پیش رفت پر اظہار اطمینان شہر کے چوراہوں اور سڑکوں کی بہتری اور بحالی کا پروگرام مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا،کم لاگت میں معیاری کام یقینی بنایا جائے گا، میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی اداروں کے سربراہان کا تیسرا اجلاس

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ترقیاتی اداروں کے سربراہان کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس میں لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے چوراہوں اور سڑکوں کی بہتری کاپروگرام پر مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا اور کم لاگت میں معیاری کام یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ بندروڑ انٹرچینج سے پھلاں والا چوک تک سگیاں روڑ بحال کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ شہر کی سڑکوں پر پیچ ورک کا کام اعلیٰ معیار کا ہو نا چاہیئے اور سڑکوں پر لگنے والی لائٹس بھی اچھی کوالٹی کی ہوں، انہوں نے کہا کہ شہر کے انڈرپاسزاور دیگر مقامات کو خوبصورت پھولوں اور پودوں سے سجایا جارہا ہے اجلاس میں بابو صابو انٹرچینج اور گلشن راوی چوک کی بہتری کی مختلف تجاویز کا  بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر افسران نے شرکت کیا۔