ممبئی (شوبز ڈیسک): بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ ایکتا کپور نے اپنے چاہنے والوں کو اپنی صحت سے متعلق اہم اطلاع دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔
View this post on Instagram
انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں ایکتا کپور نے بتایا کہ ’احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے باوجود بھی اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘ ایکتا کپور نے اپیل کی کہ ’حالیہ دنوں میں، جن لوگوں نے اُن سے ملاقات کی ہے وہ لازمی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔‘
دوسری جانب بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔