آل رائونڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ جذباتی

آل رائونڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر اہلیہ جذباتی

لاہور (سپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل اُن کی اہلیہ جذباتی ہوگئیں تھیں۔ محمد حفیظ کی اہلیہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کی تصویر شیئر کی جوکہ اُن کی گزشتہ روز پریس کانفرنس سے قبل لی گئی تھی۔

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’جب آپ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے لیے پریس کانفرنس کے لیے جانے کے لیے تیار ہورہے تھے تو میں اُس وقت صبح بہت جذباتی تھی۔‘

نازیہ حفیظ نے لکھا کہ ’مجھے آپ پر فخر ہے اور آپ کی نمبر 1 پُرستار پاکستان گرین ٹاپ میں آپ کی کمی محسوس کرے گی۔‘ آخر میں اُنہوں نے محمد حفیظ سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔