ملک میں موٹرسائیکل اورتھری ویلرز کی پیداواراورفروخت میں اضافہ

ملک میں موٹرسائیکل اورتھری ویلرز کی پیداواراورفروخت میں اضافہ

اسلام آباد۔:ملک میں موٹرسائیکل اورتھری ویلرز کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں 797,245 یونٹس موٹرسائیکل اورتھری ویلرز کی پیداوار اور795,842 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 0.81 فیصد اور0.26 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ملک میں موٹرسائیکل اورتھری ویلرز کی 790,822 یونٹس پیداوار اور793,755 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

نومبرکے مہینہ میں ملک میں 166,696یونٹس موٹرسائیکل اورتھری ویلرز کی پیداوار اور 166,630 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں معمولی کم ہے۔

گزشتہ سال نومبرمیں ملک میں 169,764یونٹس موٹرسائیکل اورتھری ویلرز کی پیداوار اور 168,937یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ان میں ہونڈا، سوزوکی، چنگ چی، ہیرو، راوی، سازگار، یاماہا، روڈ پرنس اوریونائٹڈ کے موٹرسائیکل اورتھری ویلرز شامل ہیں۔