محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 28 واں اجلاس

اجلاس میں صوبائی وزیرکھیل تیمور احمد خان،وزیر ہائر ایجوکیشن و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں،سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ،سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری آرکائیوز اورسیکرٹری سکولز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی

محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 28 واں اجلاس

لاہور :صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر محمد بشارت راجہ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے قانون کا 28 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیرکھیل تیمور احمد خان،وزیر ہائر ایجوکیشن و آئی ٹی راجہ یاسر ہمایوں،سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ،سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری آرکائیوز اورسیکرٹری سکولز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی. کمیٹی نے قدرتی گیس  اور کروڈ آئل پر پیٹرولیم پالیسی 2012 کے تحت ونڈفال لیوی کی تقسیم سے متعلق تجویزاور پنجاب فیشریز آرڈیننس 1961 میں ترمیم کی تجویز منظور کر لی.

محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے پیش کی جائے والی ڈیئر بریڈننگ اینڈ ہوبارہ ریسرچ سنٹر لال ُسوہانرہ پارک بہاولپور کے لیے ایم او یو کی تجدید کے حوالے سے تجویز محکمہ بلدیات کا پیش کردہ  پنجاب ویلج پنچائت اینڈ نیبرہڈکونسل (الیکشن) رولز 2020 کا مسودہ منظور کر لیا گ جبکہ یانجاب پبلک لائبریری کے بورڈ آف گورنرز کی تنظیم نو کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سابقہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توسیق بھی کی گئی۔