بد قسمت ٹرین حادثے کے شکار سکھ یاتریوں کی میتیں لاہور سے پشاور روانہ کردی گئیں

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین،مہندر پال سنگھ،فوج،رینجرز اور ریسکیو کے حکام نے شرکت کی

بد قسمت ٹرین حادثے کے شکار سکھ یاتریوں کی میتیں لاہور سے پشاور روانہ کردی گئیں

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین،شیخوپورہ میں المناک ٹرین حادثہ کی خبر سنتے ہی فوری نوٹس لیتے ہوئے لاہور سے شیخوپورہ پہنچے جدھر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ابتدائی کارروائی کے ساتھ ہسپتال میں زخمیوں کے علاج و معالجہ بار ے تفصیلی بریفنگ لینے کے بعد موقع پر ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں 21سکھ یاتریوں کی میتوں کو شیخوپورہ سے لاہور لایا گیا تھا۔جدھر سے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کی سربراہی میں رات گئے میتوں کو بذریعہ خصوصی طیارہ پشاور روانہ کردیا گیا تاکہ ان کی آخری رسومات کی ادائیگی ممکن ہو سکے تاہم المناک حادثے کے زخمیوں کا سی ایم ایچ میں علاج و معالجہ جاری ہے ۔میتوں کی روانگی کا عمل کینٹ لاہور میں واقع پرانے ایئرپورٹ پر کیا گیا جبکہ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری انسا نی حقوق واقلیتی امور مہندر پال سنگھ ،آرمی حکام،رینجرز،پاکستان ایئر فورس کے جوان اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔