حکومت پنجاب کی فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سےعبوری پالیسی 2020-21ء کی منظوری: سید رفاقت علی گیلانی

سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20کلوکاآٹا تھیلا1050روپے سے کم ہوکر850روپے پر دستیاب ہوگا فلور ملوں کو 1475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائے گی، گندم کی عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے ہوگی

حکومت پنجاب کی فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سےعبوری پالیسی 2020-21ء کی منظوری: سید رفاقت علی گیلانی

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے حکومت پنجاب نے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سے عبوری پالیسی 2020-21ء کی منظوری دے دی ہے۔اب سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20کلوکاآٹا تھیلا1050روپے سے کم ہوکر850روپے پر دستیاب ہوگا۔ فلور ملوں کو 1475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائے گی-

گندم کی عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے ہوگی۔محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔سرکاری گندم کے اجراء کی عبور ی پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔ حکومت نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔محکمہ خوراک کو تیس روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے