ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے زیر صدارت ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد

تقریب میں ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان شریک ہوئے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد محمود خان بھی تقریب میں شریک ہوئے , پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ,

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے زیر صدارت ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد

تفصیلات کے مطابق ریٹائرمنٹ ہر ملازم کی سروس کا اہم موقعہ ہے۔ جو بھی ملازم کسی بھی محکمہ میں بھرتی ہوتا ہے، مدت ملازمت یا عمر کی حد پوری ہونے پر محکمہ کو خیر آباد کہہ کرچلا جاتا ہے۔ اس حوالے سے جو پولیس افسران یا ملازمان بھکر پولیس سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پولیس لائن بھکر میں منعقد ہونے والی اس تقریب کی صدارت ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیائنے کی۔ تقریب میں ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان شریک ہوئے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز خالد محمود خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

ڈی پی او بھکر نے ریٹائرڈ پولیس افسران سے ان کی سروس اور تجربات کے حوالے سے پوچھا جن میں زیادہ تر افسران محکمہ پولیس میں 35 سال سے زائد عرصہ خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ ڈی پی او بھکر نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمے کا قابل فخر اثاثہ ہیں۔ بعد از ریٹائرمنٹ بھی وہ محکمے کا حصہ رہیں گے اور کسی بھی پریشانی، مشکل یا پولیس امداد کیلئے بلاجھجک دفتر آسکتے ہیں۔اختتام میں ریٹائرڈ افسران و ملازمان کو اعزازی شیلڈز اور تحائف سے نوازا گیا اور نیک تمنا¶ں و دعا¶ں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔