آئی جی پنجاب کافیصل آباد پولیس کی حالیہ مرمت شدہ گاڑیوں کا معائنہ 

1 بس 34 لاکھ کی معمولی قیمت پر 10 بسیں ، 8 جیل وین 3 ٹرک اور 24 پولیس اسٹیشن کی گاڑیاں سمیت کل 49 گاڑیوں کی مرمت کی گئی ہے۔

 آئی جی پنجاب کافیصل آباد پولیس کی حالیہ مرمت شدہ گاڑیوں کا معائنہ 
 آئی جی پنجاب کافیصل آباد پولیس کی حالیہ مرمت شدہ گاڑیوں کا معائنہ 
1
1

فیصل آباد(دانش خان )  آئی جی پنجاب کافیصل آباد پولیس کی حالیہ مرمت شدہ گاڑیوں کا معائنہ  آج انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے سی پی او کمپلیکس میں فیصل آباد پولیس کی نئی مرمت شدہ ٹروپ کیریئر اور جیل وین کا معائنہ کیا۔ سی پی او فیصل آباد نے آئی جی پی کو مرمت کے مراحل اور لاگت سے آگاہ کیا۔ 1 بس 34 لاکھ کی معمولی قیمت پر 10 بسیں ، 8 جیل وین 3 ٹرک اور 24 پولیس اسٹیشن کی گاڑیاں سمیت کل 49 گاڑیوں کی مرمت کی گئی ہے۔ سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی براہ راست نگرانی میں خصوصی طور پر تشکیل دیئے گئے تکنیکی کمانٹی کے سینئر افسران کے باقاعدہ دوروں کے ذریعے مرمت کے معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ پنجاب پولیس میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔