بھارتی گلوکار بھی سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف

بھارتی گلوکار بھی سارہ خان کی خوبصورتی کے معترف

معروف اداکارہ سارہ خان کو پاکستان میں تو شہرت حاصل ہے لیکن پڑوسی ملک بھارت میں بھی ان کے مداح موجود ہیں۔بالی وڈ کے مقبول ترین گلوکار گورو رندھاوا کے حالیہ تبصرے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروسی جوڑے میں ملبوس تصویر شیئر کی جس پر بھارتی گلوکار گورو رندھاوا نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا خوبصورت۔سارہ خان نے گلوکار کے اس تبصرے کے جواب میں ان کا شکریہ ادا بھی کیا۔