چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے تعلیمی اصلاحات، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ایم او یو کے تحت جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کیلئے تعلیمی اصلاحات، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

لاہور : چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کے درمیان بیورو کے بچوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ مفاہمتی یادداشت پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد اور جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کے چئیرمین وقار احمد شفیع نے دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن، چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کو تعلیم کی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کافی عرصے سے بچیوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ہم ان کے تجربہ سے فائدہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن بیورو میں مقیم بچیوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کرے گا۔ جونئیر لیڈرز سکول فاؤنڈیشن کی ٹیچرز چائلڈ پروٹیکشن سکول میں بھی اپنی خدمات فراہم کریں گی۔ ہمارا مقصد چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم تمام بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی سے ملک کا مفید اور کار آمد شہری بنانا ہے۔