سعودی عرب، نرخوں میں اضافے پر 4ہزار سے زائد چالان

وزارت تجارت نے تاجروں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری چیزوں کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ نہ کیا جائے

سعودی عرب، نرخوں میں اضافے پر 4ہزار سے زائد چالان

ریاض (عالمین نیوز) سعودی وزارت تجارت کے قیمتوں پر قابو پانے والے یونٹ نے مختلف شہروں میں گزشتہ تیرہ دنوں میں گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف چار ہزار سے زائد چالان کیے ہیں۔ وزارت تجارت نے تاجروں کو سختی سے ہدایت کی تھی کہ اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری چیزوں کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ نہ کیا جائے۔وزارت کے پرائس کنٹرول یونٹ نے ملک کے مختلف شہروں میں 23 مارچ سے 4 اپریل تک 51 ہزار دورے کیے۔ اشیائے خورونوش کے علاوہ سینیٹائزز اور میڈیکل ماسک اور دیگر اشیا کے نرخوں کا معائنہ کیا گیا۔تفتیشی ٹیم کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں پھل اور سبزی کے نرخوں میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماسک اور سینیٹائزر کے نرخوں میں بیس فیصد جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں چار فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔قانون کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف تادیبی کارروائی میں ان کی سالانہ فروخت کے مطابق 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔