تیل کی منڈی میں استحکام کیلئے روس امریکہ کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے، روسی صدر

دنیا بھر میں توانائی کے استعمال اور اس کی مانگ میں شدید کمی آئی۔

تیل کی منڈی میں استحکام کیلئے روس امریکہ کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے، روسی صدر

ماسکو (عالمین نیوز) روس کے صدر ویلا دیمر پوتن نے حکومتی کابینہ اور توانائی کے شعبے میں قومی توانائی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ منعقدہ ویڈیو کانفرنس میں کہا کہ عالمی طور پرتوانائی کی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کافی پیچیدہ ہے۔COVID-19  وبا کے منفی اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں توانائی کے استعمال اور اس کی مانگ میں شدید کمی آئی۔ ایسے میں مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے تیل کی منڈی کو مستحکم کرنا نا گزیر ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ روس، امریکہ اور اوپیک ممالک کے ساتھ تیل کی منڈی میں طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کرنے کا خو اہاں ہے۔