جہانیاں، تبلیغی جماعت کے10ارکان کو قرنطینہ بھیج دیا گیا

صوبہ پنجاب کے شہر جہانیاں کے علاقہ جلال آباد میں موجود تبلیغی جماعت کے10ارکان کو چودہ روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔

جہانیاں، تبلیغی جماعت کے10ارکان کو قرنطینہ بھیج دیا گیا

جہانیاں (عالمین نیوز) جہانیاں کی مقامی آبادی جلال آباد میں تبلیغی جماعت کی موجودگی کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے سکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔صوبہ پنجاب کے شہر جہانیاں کے علاقہ جلال آباد میں موجود تبلیغی جماعت کے10ارکان کو چودہ روز کے لیے قرنطینہ کردیا گیا۔ ان کے لیے مقررہ قرنطینہ سنٹر پر پولیس گارد بھی لگادی گئی۔ حکومتی ترجمان کے مطابق تبلیغی جماعت کے ان دس ارکان کی ابتدائی سکریننگ بھی کرائی گئی جس کے نتائج کے مطابق تمام افراد صحت مند ہیں تاہم حکومتی ایس او پیز کے مطابق انہیں 14روز کے لیے قرنطینہ کیاگیا ہے تبلیغی جماعت کاتعلق نوشہرہ سے ہے۔