ٹوکیو میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کی تعداد 110 سے تجاوز کر گئی

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت میں یومیہ ایک سو سے زیادہ افراد کا وائرس سے متاثر ہونا پہلی مرتبہ ہے۔

ٹوکیو میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے افراد کی تعداد 110 سے تجاوز کر گئی

ٹوکیو (عالمین نیوز) جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے مقامی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے نئے افراد کی مصدقہ تعداد 118 ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 سو 91 اور کل ملکی تعداد 4072 تک پہنچ گئی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت میں یومیہ ایک سو سے زیادہ افراد کا وائرس سے متاثر ہونا پہلی مرتبہ ہے۔ متاثرہ مریضوں کی کل تعداد اب 8 سو 91 ہو چکی ہے۔ٹوکیو حکام نے مسلسل دوسرے اختتام ہفتہ عوام سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی پرزور اپیل کررکھی تھی۔ لیکن انہوں نے ضروری روز مرّہ اشیا کی خریداری یا ڈاکٹر تک جانے کی غرض سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی درخواست نہیں کی۔