کرونا وائرس کیخلاف ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،ترکی

دیگر ممالک کی طرح حفظانِ صحت کے نظام کے درہم برہم نہیں ہو گا،مشیر اطلاعات

کرونا وائرس کیخلاف ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں،ترکی

انقرہ (عالمین نیوز) ترکی کی حکومت کے مشیر اطلاعات فخرالدین التون کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں،ترکی میں دیگر ممالک کی طرح حفظانِ صحت کے نظام کے درہم برہم نہیں ہو گا۔التون نے ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک گیر نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یاد دہانی کرائی ہے کہ ترکی میں پہلے مریض کی نشاندہی کے بعد سے ابتک اعلی سطحی ٹاسک فورس تشکیل دیتے ہوئے سیر و سیاحت پر پابندیاں عائد کی گئیں اور بیسیوں ہزار کی تعداد میں ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اسپتالوں کی گنجائش کو بڑھایا گیا ہے، طبی عملے کی معاونت کی گئی ہے اور گھر میں قیام کرنے کی اپیلوں کے ساتھ ساتھ مزید کئی ایک تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترکی نے اس عالمی وبا کے پیش نظر عالمی معاونت کا مظاہرہ کرنے والے سر فہرست ممالک کی صف میں جگہ پائی ہے اور اٹلی و اسپین کو طبی امدادی سامان روانہ کیا ہے۔صدر اردوان نے متحدہ امریکہ، روس، انڈونیشیا اور الجزائر سمیت متعدد عالمی سربراہان کے ساتھ باہمی روابط کے معاملے میں بات چیت کی ہے، ہم اس بلا کے خلاف ہر ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ملک میں صحت کے نظام میں خلل ا?نے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ ہم طبی عملے کی انتھک محنت اور لگن سے کام کرنے کے مشکور و ممنون ہیں۔ ہم مشکل کی اس گھڑی کو مل جل کر زیر کریں گے۔