جرمنی جانے والے ماسک امریکا نے قبضے میں لے لئے، جرمنی کا دعویٰ

ماسکس کی قیمت ادا کی جا چکی تھی تاہم حفاظتی ماسکس بنکاک میں امریکا نے اپنے قبضے میں لے لیے

جرمنی جانے والے ماسک امریکا نے قبضے میں لے لئے، جرمنی کا دعویٰ

برلن (عالمین نیوز) جرمنی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے برلن جانے والے لاکھوں ماسک اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔ برلن کے ریاستی وزیر داخلہ کے مطابق ان ماسکس کی قیمت ادا کی جا چکی تھی تاہم حفاظتی ماسکس بنکاک میں امریکا نے اپنے قبضے میں لے لیے۔ جرمن وزیر نے اسے ’جدید دور کی قذاقی‘ قرار دیا ہے۔تاہم امریکی کمپنیوں کے گروپ تھری ایم نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو علم نہیں کہ بنکاک سے ماسک ضبط کیے گئے ہیں۔ برلن کے ریاستی وزیرداخلہ آندریاس گائزیل نے کہاکہ یہ ماسک برلن پولیس اہلکاروں کے لیے منگوائے گئے تھے ان ان کا آرڈر ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا، جب کی ان کی ادائیگی بھی کی جا چکی تھی۔