صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا ضلع نارووال میں کرونا وائرس کے اقدامات کا جائزہ لینے کے کئے دورہ

وزیر اوقاف کا نارووال میں لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کے افسران میڈیا کے نمائندگان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما ے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا ضلع نارووال میں کرونا وائرس کے اقدامات کا جائزہ لینے کے کئے دورہ

نارووال (عالمین نیوز) نارووال و ظفر وال کے مختلف علاقوں کے گلی محلوں میں جا کر لوگوں کرونا وائرس سے لڑنے بارے آگاہی دی اور ان کے حوصلے بلند کئے۔ پنجاب فنانشیل پیکج برائے کرونا متاثرین کے تحت پنجاب25لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کے لیے 4ہزار روپے ماہانہ وظائف کا پیکج وزیر اعظم کے بحالی پیکج کے ساتھ ایک اضافی مراعات ہو گا۔

مستحق خاندانوں تک رسائی کے لیے ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ کمشنرزکے تحت کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ کسی بھی قدرتی آفت, وباا و دیگر کسی بھی حا لات سے عوام کو بروقت اور با خبررکھنے کے سلسلہ میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کا کردار کسی بھی صورت بھلایا نہیں جا سکتا۔

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے جنگی بنیادوں پرحکومتی پالیسیوں اور اقدامات کواجاگر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے۔

محکمہ تعلقات عامہ پنجاب دیگر محکموں کے ماتھے کا جھو مر ہے۔