کورونا، LNG پاور پلانٹس کی نجکاری موخر کرنے کا عندیہ

پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا ہے۔

کورونا، LNG پاور پلانٹس کی نجکاری موخر کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(عالمین نیوز) پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث ملک گیر لاک ڈاؤن کے پیش نظر دو ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کا عندیہ دے دیا ہے۔گذشتہ روز وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں سومرو عندیہ دے چکے ہیں کہ نیشنل اور انٹریشنل مارکیٹ کی تیزی سے بدلتی صورتحال،حقائق اور تجزیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل این جی پاور پلانٹس نجکاری کی ٹائم لائن پر نظر ثانی کی جائے گی۔