کھلاڑی احتیاط سے ہی کورونا کوشکست دے سکتے ہیں، قومی کوچ سردار نزاکت علی

کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے یہ کسی کے بس میں نہیں ہے۔

کھلاڑی احتیاط سے ہی کورونا کوشکست دے سکتے ہیں، قومی کوچ سردار نزاکت علی

اسلام آباد (عالمین نیوز) قومی سائیکلنگ کوچ سردار نزاکت علی نے کہا ہے کہ کھلاڑی احتیاطی تدابیر سے ہی کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا پریشان ہے یہ کسی کے بس میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ احتتاطی تدابیر سے ہی کورونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے۔ اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے گھروں میں رہتے اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کورونا وائرس کی وباء  ختم ہوتے ہی کھلاڑی میدان میں پریکٹس کرسکیں۔