چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے لئے مارکیٹنگ مہم چلائے گی،سن یاگاؤ کی اسد عمر سے ملاقات میں گفتگو

چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن رشکئی خصوصی اقتصادی زون کے لئے مارکیٹنگ مہم چلائے گی،سن یاگاؤ کی اسد عمر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد :وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کے ساتھ چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) کے نائب صدر سن یا گائو نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی سی پیک کے تحت رشکئی خصوصی اقتصادی زون(ایس ای زیڈ) کے لئے مارکیٹنگ مہم چلائے گی اور اس سلسلے میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے کام کے لئے ایس ای زیڈ کے لئےمقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے بیرونی مارکیٹنگ انتہائی ضروری ہے۔ رشکئی ایس ای زیڈ کے ساتھ اجلاس میں سی آر بی سی کے میگا پروجیکٹ کراچی کوسٹل کمپری ہینسیو ڈویلپمنٹ زون کا بھی جائزہ لیا گیا