کووڈ۔19 کی عالمی وبا کی وجہ سے عدم مساوات کے مسائل بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف

کووڈ۔19 کی عالمی وبا کی وجہ سے عدم مساوات کے مسائل بڑھ رہے ہیں، آئی ایم ایف

اسلام آباد :کووڈ۔19 کی عالمی وبا کی وجہ سے عدم مساوات کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ عدم مساوات مسائل کے خاتمہ اور ہر کسی کو خوشحالی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے حکومتوں کو چاہیے کہ کورونا ویکسین کےساتھ صحت اور تعلیم کی سہولتوں میں بہتری لائیں ۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ ری ڈسٹری بیوشن کی پالیسیوں کو مستحکم کرے۔ اس حوالہ سے دنیا بھر کے زیادہ تر ممالک کو اضافہ مالی وسائل پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے لئے اخراجات کے نظام میں بہتری لانی ہو گی۔

عالمی ادارہ نے دنیا بھر کی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ اصلاحات کے عمل میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے جس کی مدد سے حکومتوں پر اعتماد کی مجموعی صورتحال میں بہتری کے علاوہ زیادہ منظم معاشروں کی تشکیل سے مطلوبہ اہداف کے حصول کو آسان بنایا جا سکے گا