پنجاب کی 09جیلوں کی تعمیر کے لیے 30،30ملین روپے مختص : صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ

ٹیوٹا کی مدد سے 16095اسیران کو پیشہ وارانہ تربیت دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے جیلوں میں کوویڈ۔19 سے نبٹنے کے لیے بروقت اقدامات کۓ گۓ ہیں

 پنجاب کی 09جیلوں کی تعمیر کے لیے 30،30ملین روپے مختص : صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ

لاہور : صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ نے محکمہ جیل خانہ جات کی دو سالہ کارکردگی پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات کے مطابق پنجاب کی 09جیلوں میں کورٹ رومز کے قیام اور 13جیلوں میں 10،000قیدیوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے اضافی بیرکوں کی تعمیر کے لیے 30،30ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ٹیوٹا کی مدد سے 16095اسیران کو پیشہ وارانہ تربیت دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جیلوں میں کوویڈ۔19 سے نبٹنے کے لیے بروقت اقدامات کۓ گۓ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے جرمانہ،دیت،دمن اور عرش کی ادائیگی کے بعد 1717قیدی رہا ہوۓ۔ پنجاب پروبیشن اور پیرول سروس ایکٹ کا نفاذ،نئے قانون"پیرول ایکٹ"2020"،موجودہ پروبیشن آرڈیننس مجریہ 1960میں ترامیم کی پنجاب کابینہ سے منظوری اور ڈی جی پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کے آفس کی تعمیر کے لیے 120ملین رقم کی منظوری شامل ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی ڈسٹرکٹ جیل لودھراں اور ہائی سیکورٹی جیل میانوالی کو فنکشنل کیا گیا ہے۔ساہیوال میں پنجاب جیل خانہ عملہ ٹریننگ کالج کا تقریبا 95فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔تمام جیلوں میں 1200روم آئر کولر اور 156واٹر چلر فراہم کۓ گۓ۔جیلوں میں سرور فاؤنڈیشن کے تعاون سے 100سلائی مشینیں مہیا کی گئیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 100بیڈ کاہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ پنجاب کی 32جیلوں میں لائبریرز کی اپ گریڈیشن،تعلیم کے فروغ کے لیے خواندگی مراکز اور یوٹیلیٹی سٹور قائم کئے گئے ہیں۔زوار حسین وڑائچ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لیے بنک کیش کاونٹر بنانے گئے ہیں۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل،موبائل ایپ کا آغاز اور تمام جیلوں میں شکایات کے ازالے کے لیے شکایت بکس رکھ دیا گیا ہے۔