صوبہ پنجاب میں  اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے7 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت

صوبہ پنجاب میں  اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے7 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری

لاہو ر: پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے مالی سال 21-20  کے دوسرے اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کیلئے 7 ارب 45 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی۔

منظور شدہ ترقیاتی اسکیم میں منظور کردہ ترقیاتی منصوبوں میں گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈیشن شامل ہیں جس  کو مکمل کرنے کے 6 ارب 73 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی'راوت'راولپنڈی میں پولیس ٹریننگ اسکول کی تعمیر کیلئے 72 کروڑ 18 لاکھ فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی-