برطانیہ میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

جس میں رنگ برنگے دیوہیکل غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے

برطانیہ میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد

برطانیہ میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگ برنگے دیوہیکل غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔ برطانیہ کے شہر برسٹل میں منعقد ہونے والی اس سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں درجنوں ٹیموں نے حصہ لیا اور گرم ہوا کے غبارے اُڑاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹول   میں رنگ برنگے دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ایونٹ کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے کیا۔