صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا یوم استحصال کشمیر پرپیغام

مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے لاک ڈاؤن کی شدیدمخالفت کرتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ نریندرمودی کے حکم پر ہزاروں معصوم کشمیریوں کا خون بہایاگیا۔پوری دنیانے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کی مذمت کی

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا یوم استحصال کشمیر پرپیغام

لاہور : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوم استحصال کشمیر پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ظالم نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پرظلم کی انتہاء کردی۔مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے لاک ڈاؤن کی شدیدمخالفت کرتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ نریندرمودی کے حکم پر ہزاروں معصوم کشمیریوں کا خون بہایاگیا۔پوری دنیانے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کی مذمت کی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معصوم کشمیریوں کا پیغام ساری دنیاتک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کرکے ہٹلرکابھی ریکارڈتوڑدیا۔بے گناہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پاکستان کی بائیس کروڑغیور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔مقبوضہ کشمیر کوپاکستان کے نقشہ میں شامل کرنا نریندرمودی کو واضع پیغام ہے۔