صوبائی وزیر لیبرانصرمجیدخان کا یوم استحصال کشمیرپر پیغام

آج کا دن ہمیں مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کا پیغام دیتاہے۔صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ نریندرمودی نے معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ ہم اپنے معصوم اورمظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

صوبائی وزیر لیبرانصرمجیدخان کا یوم استحصال کشمیرپر پیغام

لاہور : صوبائی وزیر لیبرانصرمجیدخان نے یوم استحصال کشمیرپر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نریندرمودی کو کشمیریوں کو حق خودارادیت ہر قیمت پردیناہوگا۔آج کا دن ہمیں مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کا پیغام دیتاہے۔ صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ نریندرمودی نے معصوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ ہم اپنے معصوم اورمظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تاریخ میں پہلی بارکسی حکمران نے کشمیریوں کوحق خودارادیت دلوانے کیلئے اس اندا زمیں آواز بلندکی ہے۔انصرمجیدخان نے کہا کہ آج پوری دنیا مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے خلاف شدیدمذمت کررہی ہے۔آج کشمیری قوم کے ساتھ پاکستانی قوم کے حوصلے بھی بلند ہیں۔انصرمجیدخان نے کہا کہ کشمیربنے گا پاکستان کا خواب ضرورشرمندہ تعبیرہوگا۔بھارتی سرکار کومقبوضہ کشمیرمیں ظلم کاسلسلہ ختم کرناہوگا۔