محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات ، امن ا مان کو یقینی بنایا جائے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد

محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات ، امن ا مان کو یقینی بنایا جائے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد

اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائے گی۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی حکومت،،پنجاب، بلوچستان ، سندھ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں جبکہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔وزیر داخلہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کرے گی، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں.