وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر کشمیریوں کے سچے وکیل اور دلیر سفیر ہونے کا حق ادا کیا ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بیان

وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر کشمیریوں کے سچے وکیل اور دلیر سفیر ہونے کا حق ادا کیا ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بیان

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر کشمیریوں کے سچے وکیل اور دلیر سفیر ہونے کا حق ادا کیا ، مودی کے 5 اگست 2019کے اقدامات قابل مذمت ہیں جس میں کشمیر کی حیثیت کا خاتمہ کرکے لاک ڈائون لگا کر 80لاکھ کشمیریوں کو مقبوضہ وادی میں محصور کردیاگیا جبکہ اس کے بعد کورونا وائرس کی وبا کے دوران بھی مزید سختیاں کی گئیں،کشمیریوں کومظالم کا نشانہ بناکرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔یہ تمام قابل مذمت اقدامات ہیں جن کو پاکستان نے پوری دنیا میں بے نقاب کیا

۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور کشمیر میں مودی کے ظلم و ستم دنیا کے سامنے رکھے ۔چاہے وہ اقوام متحدہ کا فورم ہو یا او آئی سی ہو یا چاہے وہ اس وقت کےامریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو،وزیراعظم عمران خان نے ہرسطح پر کشمیریوں کے سچے وکیل اور دلیر سفیر ہونے کا حق ادا کیا،بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی آزادی کے لئے پرامن جدوجہد ہے،حریت راہنمائوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں،

برہان وانی جیسے کشمیری شہدا نے کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اور حریت راہنمائوں نے تکالیف برداشت کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہزاروں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،کشمیریوں کی پر امن حمایت جاری رکھیں گے اورہمارا یہ دنیا سے مطالبہ ہے کہ وہ مودی کی آر ایس ایس کی انتہاپسندانہ سوچ ہے کی کھل کر مذمت کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستان بھی ہرسطح پر کشمیریوں کے لیے آوا زبلند کرتا رہے گا۔جب تک بھارت 5 اگست 2019 کے اقدامات کو واپس نہیں لیتا،مودی سرکار سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی۔