چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 661 نئے کیس،60 اموات رپورٹ ، این سی او سی

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 661 نئے کیس،60 اموات رپورٹ ، این سی او سی

اسلام آباد :گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث سندھ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 60 اموات ہوئیں جن میں سے 33 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5 ہزار 661 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے بہاولپور میں 40 فیصد، پشاور میں 31 فیصد،گوجرانوالہ 21 فیصد اور اسلام آباد میں 37 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ایبٹ آباد میں 70 فیصد,کراچی میں 63 فیصد،اسکردو میں 49 فیصد اور حیدر آباد میں 44 فیصد مریض ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 62 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 21 ہزار 759،

پنجاب میں 20 ہزار 96, خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 276،اسلام آباد میں 4 ہزار 179، بلوچستان میں 2 ہزار 672,گلگت بلتستان میں 756، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 724 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 616 ہو چکی ہے۔

بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 404 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 409 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778,

بلوچستان میں 30 ہزار 880, گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473، اسلام آباد میں 89 ہزار 117، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 46 ہزار 485،پنجاب میں 3 لاکھ 60 ہزار 494 اور سندھ میں 3 لاکھ 92 ہزار 433 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار 635 ہو چکی ہے۔

جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 98 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 11 ہزار 122 اموات جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہویے،

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 495 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 807 اموات جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 329 اموات جبکہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،

گلگت بلتستان میں 148 اموات جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 636 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 275 مریض زیر علاج ہیں