بھارت کشمیر ی عوام کی جدو جہد آزادی کو دبانے میں کامیا ب نہیں ہوگا،اسدعمر

بھارت کشمیر ی عوام کی جدو جہد آزادی کو دبانے میں کامیا ب نہیں ہوگا،اسدعمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی اقدام اور کشمیر کے عوام کو جبر اور تشدد سے محکوم کرنے کی ایک اور مذموم کوشش کو ‏دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ بھارت 7 دہائیوں میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں کامیاب ہوا ہے نہ کبھی ہو گا۔ آخر کار مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا