ترکی،جنگلاتی آگ تھرمل پاور پلانٹ تک پہنچتے ہی سینکڑوں افرادمحفوظ مقامات پر منتقل

ترکی،جنگلاتی آگ تھرمل پاور پلانٹ تک پہنچتے ہی سینکڑوں افرادمحفوظ مقامات پر منتقل

انقرہ :ترکی کے جنگلات میں لگی آگ صوبہ موگلہ میں قائم تھرمل پاور پلانٹ تک پہنچتے ہی سینکڑوں افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ یہ آگ ترکی کےجنوب مغربی صوبہ موگلہ میں کوئلے سے چلنے والے کیمرکوئے تھرمل پلانٹ میں پھیل گئی تھی لیکن اس کے باوجود وہاں کام کرنے والے سینکڑوں افراد کوباہر نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ریجنل میئر عثمان گورون نے کہا کہ تمام تردھماکہ خیز کیمیکل اور دیگر خطرناک مواد کوہٹا دیا گیا تھا تاہم آگ پھیلنے کا خطرہ تھا کیونکہ وہاں ہزاروں ٹن کوئلہ بھی تھا۔ رپورٹ کے مطابق 35 سالہ تھرمل پاور پلانٹ بحیرہ ایجیئن کے ساتھ واقع ہے۔اس علاقے میں جنگلاتی آگ ہفتے کے آغاز میں لگی تھی جو پورے علاقے میں پھیل گئی ہے.