عمرہ زائرین کی کوئی انتہائی حد مقرر نہیں، سعودی نائب وزیر حج

عمرہ زائرین کی کوئی انتہائی حد مقرر نہیں، سعودی نائب وزیر حج

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاض میں نائب وزیرحج نے حج و عمرہ قومی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کے دوران بتایاکہ تمام متعلقہ اداروں سے کہہ دیا گیا ہے کہ لائسنس ہولڈر عمرہ کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،علاوہ ازیں ان کمپنیوں کو استثنی دیا جائے گا جن پر ادارہ وافدین کی طرف سے جرمانے کیے گئے ہیں۔ انہیں عمرہ زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

انہوں نے سینٹرل بکنگ پلیٹ فارم والے لائسنس ہولڈرز ہوٹلز والےعمرہ زائرین کو اس شرط کے ساتھ منظوری دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے مقرر کردہ تمام شرائط پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ قومی حج کمیٹی نے درخواست کی تھی کہ کمپنیوں کو ادارہ وافدین کے مقررہ جرمانوں سے رخصت دی جائے.