بنگلا دیش میں باراتیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک، دلہا زخمی

 بنگلا دیش میں باراتیوں پر آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک، دلہا زخمی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش شہر شب گنج میں باراتی کشتی میں سوار ہو کر دوسرے گاؤں جا رہے تھے کہ تیز بارش کے باعث کشتی اتر سے کر دریا کنارے کھڑے ہوگئے۔ اسی دوران آسمانی بجلی باراتیوں پر گرگئی۔آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دلہا شدید زخمی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دلہا کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے کے باعث شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور دلہن خبر سنتے ہی بے ہوش ہوگئی۔بنگلادیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے کاکس بازار کے علاقے میں بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 6 روہنگیا پناہ گزین سمیت 20 افراد ہلاک اور درجنوں خاندان بے گھر ہوگئے تھے۔بنگلادیشن میں ہر سال آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 200 افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جن میں اکثریت کسانوں کی ہوتی ہے جو کھلے میدان میں کام کرنے کی وجہ سے آسمانی بجلی کا شکار بن جاتے ہیں۔ماہرین موسم میں تغیرات اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اضافے کی وجہ جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہونا بتاتے ہیں