کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آئن لائن فروخت شروع ہوگئی

کے پی ایل کے ٹکٹوں کی آئن لائن فروخت شروع ہوگئی

کے پی ایل انتظامیہ کے مطابق 750، 1500، 2000اور 2500کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کیے گئے ہیں جبکہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ چھ ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں۔

ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام 8 انکلوژرز  میں داخلے کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شائقین کرکٹ سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں بیٹھ سکیں گے۔مظفر آباد اسٹیدیم میں دس ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے لیکن انتظامیہ نے صرف 30 فیصد افراد کو اسٹیڈیم سے براہ راست میچ دیکھنے کی اجازت دی ہے۔کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا میچ 6 اگست کو شاہد آفریدی کی راولا کوٹ اور شعیب ملک کی میر پور رائلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔