ڈی پی او بھکر رانا طاہررحمٰن خان کی ٹی ایم اے ہال منکیرہ میں کھلی کچہری

عوام الناس کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو ازالے کیلئے احکامات جاری کیے

 ڈی پی او بھکر رانا طاہررحمٰن خان کی ٹی ایم اے ہال منکیرہ میں کھلی کچہری

بھکر: تفصیلات کے مطابق عدل و انصاف کی فراہمی اور عوام الناس کی شکایات و مسائل کے حل کیلئے مجاز افسران کاعام عوام کے ساتھ رابطہ ناگزیر ہے۔ اس مقصد کیلئے ڈی پی او بھکر رانا طاہررحمٰن خان نے ٹی ایم اے ہال منکیرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او منکیرہ سرکل محمد حیات سرگانہ ، ایس ایچ اوز منکیرہ سرکل ، ،سول سوسائٹی ،تاجران اور میڈیا نمائیدگان بھی موجود تھے۔عوام الناس کی کثیر تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اس دوران کھلی کچہری میں شریک افراد نے انفرادی طور پر اپنی شکایات و مسائل سے آگاہ کیا اور تحریری درخواستیں بھی پیش کیں۔

ڈی پی او بھکر نے متعلقہ ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کو درخواستیں مارک کرتے ہوئے تاکید کی شکایت کنندگان کا شکایات کا تشفی حل یقینی بناتے ہوئے درخواست گزاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او بھکر  کے اس اقدام کی پذیرائی کی گئی۔