فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

فروری کیلئے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ فروری کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔  اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.88 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔  اسی طرح سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.89 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔  اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.61 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.35 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔  جنوری میں سوئی ناردرن میں ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 8.73 ڈالر فی یونٹ تھی، جبکہ سوئی سدرن پر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 8.46 ڈالر فی یونٹ تھی۔