کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا بائیسواں یومِ شہادت 5 جولائی کو عقیدت و احترام سے منایا گیا

کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا بائیسواں یومِ شہادت 5 جولائی کو عقیدت و احترام سے منایا گیا

راولپنڈی :کارگل جنگ کے ہیرو کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کا بائیسواں یومِ شہادت 5 جولائی کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارگل کے محاذ پر لازوال جرات اور بہادری کے ساتھ وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان نشان حیدر کے بائیسویں یومِ شہادت پر پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

کیپٹن کرنل شیرخان کا تعلق صوابی خیبرپختونخوا سے تھا، انہوں نے 5 جولائی 1999 میں کارگل کے محاز پر اپنےخون سے تاریخ رقم کی، انہوں نے معرکۂ کارگل میں لازوال بہادری،جرات اور جذبے کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا