ملکہ برطانیہ نے NHS کو اعلیٰ شہری اعزاز سے نواز دیا

ملکہ برطانیہ نے NHS کو اعلیٰ شہری اعزاز سے نواز دیا

ملکہ الزبیتھ نے برطانیہ کے سرکاری ادارے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران صحت سے متعلق کارکنوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ کے اعلیٰ شہری اعزاز ’جارج کراس‘ سے نوازا ہے.بکنگھم پیلس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملکہ برطانیہ کی جانب سے بیان جاری کیا ہے کہ ’یہ ایوارڈ NHS کو تمام عملے کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔‘بیان میں ملکہ برطانیہ کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ’یہ ایک شکر گزار قوم کے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروسز کو برطانیہ کے اعلیٰ شہری اعزاز (جارج کراس ) سے نوار رہی ہوں۔‘بیان میں برطانیہ کے اعلیٰ شہری اعزاز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ’جارج کراس‘ کا قیام 1940ء میں کنگ جارج ششم نے سب سے بڑی بہادری، خطرناک ترین حالات میں انتہائی جرأت کے کاموں کو انجام دینے والے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیا تھا۔‘

یہ غیر مسلح طور پر جرأت کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے برطانیہ کا اعلیٰ ایوارڈ ہے۔

بکنگھم پیلس کی جانب سے ملکہ برطانیہ کے اسی پیغام کو ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔