پاکستان کے دو بائیکرز کا اپنی بائیکس پر K2 بیس کیمپ جانے کا اعلان

پاکستان کے دو بائیکرز کا اپنی بائیکس پر K2 بیس کیمپ جانے کا اعلان

ملک کے دو بائیکرز ضیغم چوہان اور عمر روکھڑی نے ایڈونچر سفر کی ٹھان لی اور اپنی جدید ترین بائیکس پر دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پہنچنے کا اعلان کردیا۔بائیکرز عمر روکھڑی اور ضیغم چوہان نے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ایڈونچر سفر کا کوئی خوف نہیں ہے، وہ اپنی جدید بائیکس پر کے ٹو بیس کیمپ پہنچ کر نئی تاریخ رقم کریں گے۔دونوں اگلے ماہ اسکردو سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے اور تین دن میں اسکولے پہنچیں گے جہاں سے 110 کلو میٹر کا سفر 11  مرحلوں میں مکمل ہوگا جبکہ یہ سفر پانچ ہزار 200 میٹر تک کے ٹو بیس کیمپ پر ختم ہوگا۔بائیکرز کے ہمراہ ایک مکمل ٹیم بھی سفر کرے گی جس میں ریسکیو کے افراد بھی شامل ہوں گے