فلم اسٹارمیرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے

فلم اسٹارمیرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے

لاہور: پاکستان کی معروف فلم اسٹارمیرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔

فلم اسٹارمیرا کے فیس بک، ٹوئٹراورانسٹاگرام کے اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔ اداکارہ نے اس متعلق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو تحقیقات کے لیے درخواست بھی دے دی۔

فلم اسٹارمیرا نے اپنے سابقہ مینجر پر الزام عائد کیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ میرے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کے اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے ہیں۔ اکاؤنٹس ہیک ہونے کے باعث فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کا کنٹرول میرے پاس نہیں اورمیرے ہزاروں فالوورزاور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہورہا۔ اداکارہ نے کہا کہ فوری طور پران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

ایف آئی اے سائبرونگ نے فلم اسٹار میرا کی درخواست پر انکوائری شروع کردی۔  میرا نے ایف آئی اے سابئرونگ کو ارتضی روباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے۔