حرامانی کے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی

حرامانی کے انسٹا فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حرا مانی کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہوگئی ہے۔اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں۔حرا مانی سوشل میڈیا پر اپنے شوہر اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی، بیٹوں اور دوستوں کے ساتھ سیرو تفریح کرتے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ سوشل میڈیا پر زندگی میں قریبی اور سچے رشتوں کی اہمیت، زندگی کے تلخ حقائق اور سماجی مسائل کے بارے میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔اداکارہ حرا مانی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 3 ہزار سے زائد انسٹا پوسٹس اپلوڈ کی ہیں، اور 293 صارین کو فالو کیا ہوا ہے۔