وکی کوشل نے کروڑوں روپے مالیت کی نئی لگژری گاڑی خرید لی

وکی کوشل نے کروڑوں روپے مالیت کی نئی لگژری گاڑی خرید لی

بالی وڈ اداکار وِکی کوشل نے کروڑوں روپے مالیت کی نئی لگژری گاڑی خرید لی۔وکی کوشل نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رینج روور کے ہمراہ تصویر پوسٹ کرکے مداحوں کو نئی گاڑی سے متعلق بتایا۔تصویر میں وکی نیلی پینٹ اور اورنج شرٹ زیب تن کیے اپنی گاڑی کے ہمراہ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔وکی کوشل کی لگژری گاڑی کی مالیت 2 کروڑ  بھارتی روپے یعنی 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔